[pakistan] - افغانستان میں مکمل امن تک امریکی افواج کی واپسی نہیں چاہتے، پاکستان

  |   Pakistan

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں ہے، پاکستان کا موقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکا اورافغانستان اس موقف کوسمجھ رہے ہیں، افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہونے تک اتحادی افواج موجود رہیں، پہلے بھی معاملات ٹھیک ہونے سے پہلے فوجوں کے انخلا سے پاکستان کومسائل بھگتنے پڑے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/E78OtgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/CLfjXgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬