[pakistan] - تھرکول منصوبے میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان، فرانزک آڈٹ کا حکم

  |   Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تھرکول گیسی فیکشن منصوبہ کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک نے پروجیکٹ کے حوالے سے غلط بیانی کی۔

سپریم کورٹ میں تھرکول منصوبہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو تھر کول گیسی فیکشن منصوبہ کا فرانزک آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل جنگی بنیادوں پر آڈٹ مکمل کریں، پیشرفت سے ہر پندرہ دن بعد عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالتی معاونین کی رپورٹ کے مطابق خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوا، نیب انکوائری کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے۔

چیف جسٹس نے عدالتی معاونین کی رپورٹ پر ڈاکٹر ثمر مبارک، وفاق اور سندھ حکومت سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو منصوبے کی مشینری اور دیگر سامان تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشینری، گاڑیوں اور دیگر سامان کی تصاویر بھی بنائی جائیں، جبکہ ملازمین کو ہر صورت تنخواہیں دلوائی جائیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/xKy-NQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/L3xBpQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬