[pakistan] - لاہور میں رواں برس کم عمر بچوں سے زیادتی کے 162 واقعات رپورٹ ہوئے

  |   Pakistan

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں رواں برس کم عمر بچوں سے زیادتی کے 162واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ جیلوں میں قید 147ملزموں کی تفتیش ناکافی شواہد کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔

لاہور کی سینٹرل اور کوٹ لکھپت جیل میں 147 ایسے قیدی موجود ہیں جوکم عمربچوں (لڑکے اور لڑکیوں) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےکےالزام میں سزاکاٹ رہےہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق تمام ملزمان نے 2018 کے دوران لاہور میں 14سال سے کم عمر 82 لڑکوں اور 80 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچیوں سےزیادتی کے واقعات میں لاہورکا کینٹ ڈویژن سرفہرست ہے، جہاں 32 مقدمات درج ہوئے۔ دوسرے نمبر پر 18 مقدمات ماڈل ٹاون ڈویژن میں درج ہوئے، سٹی ڈویژن میں 12 جنسی تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ صدر ڈویژن میں 11، سول لائنزمیں 5 اور 2 مقدمات اقبال ٹاون میں درج کئےگئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/9_qEUQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/TzBuxgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬