[pakistan] - پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید پانے والے 74 ملزمان کو رہا کردیا

  |   Pakistan

پشاور: ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔

فوٹو - http://v.duta.us/Ge1GWQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/CVfrngAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬