[pakistan] - ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن پر پابندی

  |   Pakistan

لاہور: ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کرنے پر پابندی عائد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔ کم عمر نوجوان لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہیں جس کے باعث شہر میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن صرف اسی شخص کے نام سے کی جائے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔

فوٹو - http://v.duta.us/_3UzOQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/UnMN7wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬