[pakistan] - آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

  |   Pakistan

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ہے، ان دہشت گردوں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائے گئے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا، دہشت گردی کی بھیانک کارروائیوں میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزا سنائی۔

سزائے موت پانے والوں میں ریحان علی، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، محمد شیر علی، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/uIYhmwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/8H-MOAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬