[pakistan] - اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی کونسل کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

  |   Pakistan

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی 8 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (ECNIC) کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا چیئرمین وزیر خزانہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری عشرت حسین، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔

سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور بلوچستان کے وزیر مواصلات نواب زادہ طارق خان مگسی بھی ایکنک کے رکن ہوں گے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/T64s3AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/gcNs7QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬