[pakistan] - اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہیومن رائٹس کا انعام عاصمہ جہانگیر کے نام

  |   Pakistan

نیویارک سٹی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ’ہیومن رائٹس پرائز 2018ء‘ کے لیے عاصمہ جہانگیر کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سیشن کی سربراہ ماریہ فرنانڈا نے ’ہیومن رائٹس پرائز برائے 2018ء کے لیے پاکستان کی معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کے نام اعلان کیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کے نام اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے یہ انعام شخصیات اور تنظیموں کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ رواں برس کے لیے یہ انعام عاصمہ جہانگیر کے ساتھ دیگر 2 افراد اور ایک تنظیم کو دیا گیا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/0jb0BAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/4U73uAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬