[pakistan] - بینک ملازمین کا قرض کی قسط نہ دینے والے غریب شہری پر بدترین تشدد، تین گرفتار

  |   Pakistan

کراچی: گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں نجی بینک کے 3 ملازمین کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال میں درزی کے ایک ملازم نے بینک سے 50 ہزار روپیہ قرض لیا تھا، 25 ہزار روپیہ وہ ادا کرچکا تھا، بقیہ رقم کی قسط جمع نہ کرانے پر نجی بینک کے ملازمین شہری کو اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 2 میں ٹیلر کی دکان کے مالک محمد جاوید نے تھانے میں درخواست دی تھی اس کی دکان پر ملازم ایاز ولد ریاض کے پاس 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان آئے 2 ملزمان نے دکان کے اندر گھس کر ایاز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ملازم کو زبردستی ساتھ لے گئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/lWDoTgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/sPQ8wwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬