[pakistan] - حکومت کا بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ بدعنوانی سےمتعلق نیاقانون لارہےہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بدعنوانی سے متعلق وسل بلوئر پروٹیکشن ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 2017 میں خیبرپختون خوا میں وسل بلوئر قانون بنایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے، جرائم کی روک تھام کیلئے یہ قانون پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے جو ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیرقانون نے بتایا کہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کاغیرجانبدارانہ و آذاد کمیشن جائزہ لے کر تحقیقات کرے گا، جب کہ نیب, ایف آئی اے یا منی لانڈرنگ سے متعلق جو بھی جرم ہوگا وہ اس میں شامل ہوگا، نئے قانون کے مطابق کرپشن یا جرائم سے متعلق اطلاع دینے والے کو 25 فیصد ٹوٹل ریکور اکاونٹ کا ملے گا، اور نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/77zvBgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Yd2v6AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬