[pakistan] - شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

  |   Pakistan

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کا فیصلہ اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تمام کارروائی قانون اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو الزامات کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، کارروائی کا مقصد مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکنا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیرطریقے سے برطرفی پلان کا حصہ تھی، سپریم جوڈیشل کونسل کی برطرفی کی سفارش میں بدنیتی شامل تھی، درخواست گزار کو اس کے آئینی حق سے محروم رکھا گیا اور آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کے تحت قانونی اور مساوی حق نہیں ملا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/zlPV-AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/PN6X7wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬