[pakistan] - مبارک ولیج پر کیمیائی فضلے سے سمندر آلودہ، آبی حیات کو خطرہ

  |   Pakistan

کراچی: مبارک ولیج تک بہہ کر آنے والے تیل نے ساحلی پٹی کو آلودہ کردیا اور ماہی گیروں کی آبادی اور سمندری حیات کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

چرنا جزیرے کی جانب سے مبارک ولیج تک بہہ کر آنے والے تیل نے ساحلی پٹی کو آلودہ کردیا، گاڑھا اور سیال تارکول جیسا مادہ دور دور تک پھیل گیا جس سے تعفن پھیل گیا ہے اور ماہی گیروں کی آبادی اور سمندری حیات کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

کراچی سے حب بلوچستان کے درمیان آئل ریفائنریز اور پاور پلانٹس سے فضلے کے اخراج کی نگرانی اور تیل کے رساؤ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ ہونے اور گڈانی شپ بریکنگ پر غیر محفوظ طریقے سے جہازوں کو توڑنے کا عمل پاکستان کی ساحلی آبادیوں کے ساتھ آبی حیات کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/7sSvhwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/U4ChSgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬