[pakistan] - وزیراعظم نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی

  |   Pakistan

اسلام آباد: ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلیے سابقہ دور حکومت میں بنائی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ براہ راست ای سی ایل سے متعلق کیس کابینہ کو بھجوائے گی اور کابینہ کی منظوری سے ہی نام ای سی ایل میں ڈالے جاسکیں گے، اس حوالے سے فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ کرچکی ہے۔

کمیٹی ختم کرنے کے بعد وزیر داخلہ کا سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سفارش کردہ نام، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں اور دہشت گردوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار بھی ختم کردیا گیا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/ens_7gAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/40NGUwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬