[pakistan] - اقتصادی تبدیلی کے ہدف کیلیے آئی ایم ایف سے امداد کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے تخمینہ جات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملکی معیشت کے حوالے سے حکومتی ویژن سمیت ملکی معیشت میں عدم توازن دور کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/IfZ2qwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/MlqwowAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬