[pakistan] - ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جوعوامی مسائل نچلی سطح پر حل کرسکے، وزیراعظم

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرسکے، نئے بلدیاتی نظام سے پیسے کا ضیاع اور کرپشن ختم ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک ، مشیر وزیراعظم محمد شہزاد ارباب، وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا، صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان خان اور سینئر عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کی تنظیم پرغور کیا گیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/_NuvIQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/xZ4-RQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬