[pakistan] - آئیڈیاز 2018؛ روس 2 بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شریک ہوگا

  |   Pakistan

کراچی: روس پاکستان میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 میں اپنے 2 بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شریک ہو رہا ہے۔

بریگیڈیئر وحید ڈائریکٹر کورڈینیشن ڈیپو ایکسپو سینٹر میں کرٹن ریزر کے بعد ڈائریکٹر کورڈینشن ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بریگیڈیئر وحید نے کموڈور طارق محمود، ایئر کموڈور طاہر، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر اور سی ای او بدر ایکسپو زوہیر نصیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، بریگیڈیئر وحید کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں اس بار روس اضافی دفاعی ساز و سامان کے ساتھ شریک ہو رہا ہے، جس میں رشین نیوی کے 2 بحری جنگی جہاز بھی شامل ہیں اور یہ امر پاکستان کیلیے باعث اعزاز ہے، بریگیڈیئر وحید کے مطابق امریکا کی نمائندگی پچھلے سال کی نسبت بڑھی ہے کم نہیں ہوئی، امریکا کی مختلف اسلحہ ساز کمپنیوں کے علاوہ ایک خصوصی وفد بھی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں شرکت کرے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/QbA55wAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/q_UTswAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬