[pakistan] - اسلام آباد میں امن وامان کیلیے خصوصی ایکشن پلان تیار

  |   Pakistan

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی6 مرکزی و اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے شہر کا امن خراب کیے جانے کی رپورٹس کے تناظر میں آئی جی کی ہدایت پر خصوصی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا۔

جس کے تحت ضلع بھر میں اہم سرکاری و نجی عمارات و تنصیبات پر4500پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے،تمام شاہرہوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے پنجاب کانسٹیبلری کے500 اضافی اہلکاروں اور 300 رینجرز اہلکاروںکی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع میں72 پولیس ناکوں، 6 اہم شاہراہوں سمیت پارک روڈ، کشمیر ہائی وے، اسلام آباد ہائی وے،جناح ایونیو، کلب روڈ، ایکسپریس وے، روات ٹی کراس، گولڑہ موڑ، اٹھال چوک، شاہراہ دستور، مار گلہ روڈ اور ریڈ زون میں سا ڑھے 4 ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/9O2mAwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/hcILUgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬