[pakistan] - ضبط شدہ 16 قیمتی گاڑیاں اعلیٰ افسران سے بازیاب

  |   Pakistan

اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کے حکام کی جانب سے سیزراینڈ ڈسپوزل رولزکے تحت ضبط کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 16 گاڑیاں بازیاب کرالیں، گاڑیاں ضلعی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران سمیت کئی اہم شخصیات کے زیر استعمال تھیں،کمشنر آفس ضبط کی گئی گاڑیاں آج کسٹم حکام کے سپرد کرے گا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق چیف کمشنر عامر علی احمد نے سیزر رولز کے تحت ضبط کی گئی کروڑوں روپے کی گاڑیاں غائب ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے حکام نے رات کی تاریکی میں افسران بالا کو تحفتاًدی گئی 16سے زائد قیمتی گاڑیاں واپس لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس نے مذکورہ گاڑیاں گزشتہ ایک سال کے دوران سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کے تحت ضبط کیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/Ot51JwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/jp5MbwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬