[pakistan] - نازیبا ویڈیو پر لڑکی کو شادی کیلیے مبینہ بلیک میل کرنے والا گرفتار

  |   Pakistan

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے رہائشی کو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی آڑ میں لاہور کی لڑکی کو شادی کے لیے بلیک میل کرنے پر لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سابئر کرائم ونگ کو باغبان پورہ کی زرینہ نامی لڑکی نے درخواست دی تھی کہ کراچی کا لڑکا عارف دوستی کی آڑ میں اسے بلیک میل کر رہا ہے، شادی نہ کرنے پر نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے عارف کو زرینہ کے ذریعے کراچی سے بلوایا اور لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا، عارف لاہور شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کو بھی کراچی سے ساتھ لایا جنہیں ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کے بعد واپس کراچی روانہ کر دیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/DUrcmgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/tcZwnQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬