[pakistan] - پاکستان نے جوہری و کیمیائی آلات کی ترسیل سے متعلق نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے تزویراتی برآمدی امور ڈویژن نے جوہری و کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق قانون کے تحت نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق جوہری و کیمیائی ہتھیاروں کے ترسیلی نظام قانون 2004ء کے تحت وزارت خارجہ کے تزویراتی برآمدی امور ڈویژن نے نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے، یہ قانون سامان، مواد، ٹیکنالوجی اور آلات کی برآمدات، ترسیل اور راہداری امور سے متعلق ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تزویراتی برآمدی امور ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں، اداروں سے مشاورت کے بعد نظر ثانی فہرست کا اجرا کیا ہے یہ نظر ثانی شدہ فہرست عالمی معیار، بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جب کہ فہرست میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول قواعد، آسٹریلیا گروپ کے معیارات پرپورا اترتی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/YUqOdQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/VyP0ogAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬