[pakistan] - بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی وفاقی حکومت سے ناراض

  |   Pakistan

کوئٹہ: مرکز میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) حکومت سے خفاخفا دکھائی دے رہی ہیں اور دونوں جماعتوں نے اپنے طور پر اس خفگی کا اظہار کیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں آزاد بنچوں پر بیٹھ کر حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت اور غلط کاموں کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں اگر خود گرے تو معلوم نہیں بچا بھی سکیں گے یا نہیں تاہم ہمارے مطالبات مان لئے گئے تو ہم حکومت کے ساتھ چلیں گے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ اُن پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے تحفظات ہیں کیونکہ حکومتی رویئے میں سنجیدگی دکھائی نہیں دے رہی۔ اُنہوں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے ملک کو سیاسی استحکام ملے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/2VWjbAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/TjLWUgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬