[pakistan] - تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سےمارناچاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

  |   Pakistan

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے مارنا چاہتی ہے ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کرکے اپنی ناکامی کا خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلے صحیح بجٹ نہیں دیا ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔ سندھ ریوینیو بورڈ کی وصولی کی شرح پورے پاکستان کے سامنے ہے، ہم ایف بی آر کو بھی درست سمت میں چلا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی نااہل حکومت خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے مارنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم کنٹینر سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کریں، قطر میں جلسہ کرنے سے بہتر ہے کہ ملک کے لیے کام کریں اور الزام تراشیوں کی سیاست بند کریں ان کی کابینہ میں وہی چہرے ہیں جو پچھلی حکومتوں میں کاسہ لیس تھے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/AgskMQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/DYea3gAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬