[pakistan] - جائیداد کی خاطر بیٹے نے بیوی سے مل کر والد کے ٹکڑے کر دیئے

  |   Pakistan

راولپنڈی: ڈھوک راجگان میں سنگدل بیٹے نے بیوی سے مل کر بزرگ والد کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی۔

تھانہ صدر بیرونی علاقے ڈھوک راجگان میں سنگدل بیٹے نے بیوی سے مل کر بزرگ والد کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی۔ بیٹا باپ کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش نکالنے کے لیے نالے میں سرچ آپریشن بھی کیا لیکن پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے پر آپریشن آج تک کے لیے ملتوی کردیا۔

ڈی ایس پی صدر بیرونی فرحان اسلم نے بتایا کہ ڈھوک راجگان کے ناصر نے بتایا تھا کہ اس کے باپ کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی ہے، پولیس کو شک ہوا کہ شکایت کرنے والا بیٹا ہی قتل میں ملوث ہے جس سے تفتیش کی گی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

فوٹو - http://v.duta.us/8Ni6RAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/3nJrPQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬