[pakistan] - خدیجہ صدیقی کیس؛ دیکھنا ہے ہائیکورٹ کا نتیجہ شواہد کے مطابق ہے یا نہیں، چیف جسٹس

  |   Pakistan

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے خدیجہ صدیقی قاتلانہ حملہ کیس میں کہا دیکھنا ہے کہ ہائیکورٹ کا نتیجہ شواہد کے مطابق ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کا ملزم شاہ حسین عدالت میں پیش ہوا۔

وکیل خدیجہ صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے مکمل شواہد کو نہیں دیکھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کا نتیجہ شواہد کے مطابق ہے یا نہیں۔

پس منظر

لاہور میں مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تھی۔ خدیجہ کے کلاس فیلو شاہ حسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا جس کے مطابق اس نے گردن اور دیگر اعضا پر خنجر کے 23 وار کرکے خدیجہ کو شدید زخمی کیا۔ واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی پیش کی گئی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/NCbMyAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/fRrG_QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬