[pakistan] - عدالتوں کو تالے لگنا ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

  |   Pakistan

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتوں کو تالے لگنا ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔

اسلام آباد کچہری کے معاملات سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس نے سماعت کی۔ کچہری میں ایک ماہ سے جاری وکلا کی ہڑتال پر چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتوں کو تالے لگے، عدالتوں کو تالے لگنا ریکارڈ پر ہے جو ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، ججز کی پارکنگ، سائلین کی جگہ، آئیسکو کے دفاتر سب جگہوں پر وکلا نے قبضہ کرلیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے کچہری کوسیکورٹی رسک قراردے دیا ہے، بار کی میٹنگز مجھ سے ہورہی تھیں پھر اچانک ہڑتال پر جانا سمجھ نہیں آیا، ججز نے ہڑتال نہیں کی تفصیلی رپورٹ میرے پاس آگئی، جہاں بار کو طاقت ور ہوناچاہئے وہاں مخصوص لابی طاقت ور ہے، ہزاروں مقدمات التواء کاشکار ہوگئے ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/FHCt9QAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/CekwrQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬