[pakistan] - منی بجٹ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

  |   Pakistan

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومتی منی بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتی ہے۔

حکومت کی جناب سے پیش کردہ منی بجٹ کے بعد میڈیا کو اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا کہ حکومت نے منی بجٹ سے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کو فری پاس دے دیا ہے آج ٹیکس چوروں کی عید اور غریب پاکستانیوں کے لئے ماتم کا دن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی قانونی اجازت دے دی گئی ہے یہ سب ایک ’اَن ڈاکیومینٹڈ اکانومی‘ میں کیا جارہا ہے، گاڑیاں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیاں آج عمران خان اور اسدعمر کو دعائیں دے رہی ہیں جب کہ ٹیکس چورپچاس لاکھ کا گھر، 1800 سی سی گاڑیاں خرید سکتے ہیں لیکن منی بجٹ میں بچوں کو پلانے والے دودھ کی قیمت کم کرنے کا ”ریاست مدینہ“ کے دعویداروں کو خیال تک نہیں آیا، کاش وہ تھوڑا رحم ان غریب بچوں پر بھی کرتے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/xRyHBQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/NVGZZgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬