[pakistan] - میگا منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی تیاریاں

  |   Pakistan

کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ آصف زرداری کی قانونی ٹیم نے نیب کے کال اپ نوٹس پر فوراً ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کرانے سے متعلق کام بھی شروع کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اسی مشاورت کی روشنی میں پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نظرثانی درخواست تیار کرنے کے لیے قانونی ماہرین کو اجازت دے دی ہے، نظر ثانی درخواست کے مجوزہ مسودے میں نیب تفتیش اور ریفرنس اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔ درخواست میں موقف اپنایا جائے گا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بیان قلمبند ہی نہیں کیا۔ منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل کراچی میں جاری رکھنے کا حکم دیا جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/SpEZTAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/giS5vwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬