[pakistan] - نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

  |   Pakistan

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔

دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔

فوٹو - http://v.duta.us/fyzfPAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/LZY8jAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬