[pakistan] - پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ

  |   Pakistan

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت پر یو ٹرن لیتے ہوئے رواں سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ 18 دسمبر کو وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا تھا کہ فروری 2019 میں بسنت منائی جائے گی اور اس ضمن میں تمام تر حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل نے درخواست دائر کرکے بسنت منانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے آج واضح کیا ہے کہ بسنت منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور امسال بسنت نہیں منائی جائے گی اور حکومت پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/9y_BaAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/HHdVaAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬