[pakistan] - پولیس گواہ پیش نہیں کرسکتی انصاف کیا دلائے گی، سندھ ہائیکورٹ

  |   Pakistan

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ پولیس اپنے اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی گواہ پیش نہیں کررہی تو کسی اور کو کیا انصاف دلائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ چکرا گوٹھ کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ایم کیوایم کارکن گل محمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس میں گواہ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری طور پر طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس حکام اپنے اہلکاروں کے قتل کے کیس میں بھی گواہ پیش نہیں کرپارہے تو کسی اور کو کیا انصاف دلائیں گے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ چکرا گوٹھ کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملزم گل محمد کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/aMFjlwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/RDYnyQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬