[pakistan] - پیپلز پارٹی کی قیادت کا وفاقی حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ

  |   Pakistan

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے 18 ویں آئینی ترمیم پر سمجھوتہ نہ کرنے، فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید توسیع کی مخالفت کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو کڑا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے ردعمل میں کیا ہوتا ہے اور خصوصاً سندھ حکومت پر اس کے فوری اثرات کیا مرتب ہوتے ہیں؟ یہ آج کل سندھ کے لوگوں میں سب سے زیادہ دلچسپی والا سوال ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گزشتہ ہفتے ہونے والے دو روزہ دورہ کراچی کے سیاسی نتائج پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جا کر ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ کیا ایم کیو ایم سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف تحریک انصاف کی حکمت عملی کا حصہ بنے گی؟ سندھ کے مستقبل کے تناظر میں اس حوالے سے بھی اندازے قائم کیے جا رہے ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/2RwJIAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Qmc5swAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬