پاکستان نے براہ راست مذاکرات کیلیے ایران اور سعودی عرب کو میزبانی کی پیشکش کردی

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بطور ثالث اپنی میزبانی میں دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان خلیج فارس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی اپنی حالیہ سفارت کاری کے دوران انھیں براہ راست مذاکرات پرآمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے تجویز دی ہے کہ وہ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں مسلمان ممالک کے درمیان سفارتی کوششوں کے مرحلے میں شامل دو اعلی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اتوار کے روز تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/q9LYFgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/1sM16QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬