پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد نے پولیس کو معاف کردیا

  |   Pakistan

گوجرانوالا: پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے رب کی رضا کے لیے پولیس کو معاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں صلاح الدین کے والد نے گورائی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس کو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔ والد محمد افضال نے کہا کہ وہ رب کی رضا کی خاطر پولیس کو بیٹے کا خون معاف کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صلاح الدین کے والد کے وکیل کیس سے دستبردار

واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے کارڈ نکالنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے ملزم صلاح الدین کو گرفتار کیا تھا لیکن پولیس تشدد کی وجہ سے وہ حراست میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں صلاح الدین کی ہلاکت کو طبی موت قرار دیا تھا، جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کہ وجہ تشدد قرار دی گئی تھی۔

فوٹو - http://v.duta.us/46Yt3AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/T0IvmAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬