کراچی میں قتل ہونے والی طالبہ کے والد نے قاتل کو شناخت کرلیا

  |   Pakistan

کراچی: میڈیکل کی طالبہ مصباح کےوالد نے بیٹی کے قاتل کو شناخت کرلیا۔

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ مصباح کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کے والد نے مقامی عدالت کے سامنے ملزم نبی افغانی کو شناخت کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو میڈیکل طالبہ مصباح کے قتل کیس میں ملزم کی شناخت پریڈ ہوئی۔ مصباح کے والد نے ملزم نبی افغانی کو مجسٹریٹ کے روبرو شناخت کر لیا۔ مصباح کے والد نے 10 ڈمی ملزمان کے بیچ ملزم کو شناخت کیا۔ ملزم 17 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/lo3G6AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/v6_9KgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬