مسلم لیگ(ن) نے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

  |   Pakistan

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوبچانےکےلیےفوری نئےانتخابات کرائےجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک اس نالائق حکومت کامزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا، اس حکومت کوگھر بھیجناپاکستان بچانے کے برابر ہےاوراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرملک کوظالم حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہرحدتک جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اندھیروں کی طرف جارہاہے،معیشت تباہ ہوگئی ہے،حکومت سے نجات ملک بچانے کا چیلنج بن گیا ہے اور (ن)لیگ حکومت کےخلاف ہراحتجاجی تحریک کا ہراول دستہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب کےنعرے پرلوگوں کوورغلایا اور پی ٹی آئی پنجاب کوتباہ کررہی ہے لگتا ہے پنجاب بچاؤتحریک چلانی پڑے گی۔

فوٹو - http://v.duta.us/2ebnCwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/CwWzgAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬