نیب کا انورمجید کے خلاف منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے خلاف منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے خلاف منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا، ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

نیب نے سیدعارف خان اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعادت انور کے خلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی جب کہ نثار احمد افضل، صغیراحمد اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/JIOZXwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/VK6_PAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬