وزیراعظم کا آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرزشریک ہوں گے۔

کورکمیٹی ملکی سیاسی و معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی جب کہ وزیراعظم کورکمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کیسے روکنا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، ایران اوردورہ چین پر اعتماد میں لیں گے جب کہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

فوٹو - http://v.duta.us/5sz04gAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/0XLx6QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬