پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

  |   Pakistan

لاڑکانہ: سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، انتخاب کے باعث حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 11 لاڑکانہ میں 138 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 493 پولنگ بوتھ تشکیل دئیے گئے ہیں، حلقے میں ایک لاکھ 52 ہزار 614 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 16 اور خواتیں ووٹرز 69 ہزار 598 ہے، حلقے میں 11 امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے دو امیدوار پارٹی ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/U230kQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/MVS6VwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬