Pakistan

جعلی مقابلہ؛ سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ کرلیا

پنو عاقل: سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں کے خلاف دو شہریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

سندھ پولیس نے پنجاب پوليس کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف دو شہریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج …

read more

قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم کے القاعدہ سے متعلق بیان کی وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے القاعدہ کو تربیت سے متعلق بیان کی وضاحت طلب کرلی۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی کو …

read more

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا ختم کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا ختم کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل اور ریلیف لینے کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔ نواز شریف …

read more

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا مسودہ منظوری کے لیے صدر پاکستان کوبھجوا دیا …

read more

مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اوراب مودی سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی صورت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین اور میگی حسن نے ملاقات کی جس میں …

read more

مولانا فضل الرحمان کی طرح انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

راولپنڈی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب حکومت خود ظلم کرے تو جمہوریت پسند بھی مجبور ہوجائیں گے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کی طرح انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا …

read more

خیبر پختون خوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض اسپتال میں داخل

پشاور: خیبر پختون خوا میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریضوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جب کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4400 سے زائد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے حملے …

read more

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے کا مسافروں کا کھانا ضائع کردیا

لاہور: قومی ایئر لائین کی انتظامیہ نے تین سال کے دوران 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا مسافروں کے لیے منگوایا جانے والا کھانا ضائع کردیا۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے مال مفت دل بے رحم کی عملی مثال بن گئی، پی آئی اے فلائٹ کچن کی آڈٹ …

read more

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی …

read more

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کو کل 14 سال پورے ہو جائیں گے

مظفر آباد / پشاور: 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کو کل (منگل کو) 14 سال پورے ہو جائیں گے۔

8اکتوبر 2005کی صبح ساڑھے 8بجے شدید زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بڑا نقصان پہنچا تھا، زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی تھی، اس زلزلے سے …

read more

آزادی مارچ؛ بلاول اور اسفندایار میں ملاقات، اے پی سی یا رہبر کمیٹی اجلاس بلانے پر اتفاق

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں آزادی مارچ سے قبل آل پارٹیز کانفرنس یا رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے …

read more

وزیراعظم کاکامیاب دورئہ امریکا…اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب

وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب انتہائی اہم اور کامیاب رہا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے 70 سے زائد ملاقاتیں و فورمز پر بات چیت کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور لابنگ کی۔

وزیراعظم کے اس دورے کو …

read more

ایل او سی کے قریب جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا دھرنا جاری

ہٹیاں بالا: آزاد کشمیر میں چکوٹھی کے قریب ایل او سی عبور کرنے کے خواہش مند کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریب جسکول کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے بارش اور شدید سردی میں شاہراہ سرینگر …

read more

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے حوالے سے الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔

سپریم …

read more

جج ویڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد: جج ویڈیو اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ سے مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف …

read more

« Page 1 / 2 »