اسلام آباد میں تاجروں کی احتجاجی ریلی؛ پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

  |   Pakistan

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون میں داخلے کی کوشش پرپولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر سےآنے والے تاجروں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں آبپارہ چوک سے سیرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، صورتحال مزید بگڑنی پر پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/_T1xDgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/kB9_owAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬