جے یو آئی نے آزادی مارچ کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی

  |   Pakistan

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

جے یو آئی ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آبادکو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے، جمعیت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔

جے یو آئی ف نے کہا کہ ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے سیکورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں، امیر جے یو آئی فضل الرحمان کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/xpNaCAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/FCGvyQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬