چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

  |   Pakistan

لاہور: عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

لاہور میں ڈیوٹی جج جواد الحسن نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو پیش کیا گیا، کمرے میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث شدید بدنظمی دیکھی گئی جس پر عدالت نے فوری طور پر کمرے سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت فاضل جج نے نیب پراسکیوٹر سے اسفتفسار کیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/Q-Qg9QAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/ocQzEAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬