جمشید دستی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

  |   Pakistan

مظفرگڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مارا۔

پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

جمشید دستی نے بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فوٹو - http://v.duta.us/DNQwKQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Wli0xgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬