سندھ اسمبلی؛ اپوزیشن لیڈر کا اپنے حلقے سے وزیر اعلیٰ کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

  |   Pakistan

کراچی: اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چیلنج کیا ہے کہ آئیں میرے حلقے سے استعفے دیکر الیکشن لڑیں۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار صالح شاہ جیلانی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اْٹھایا، انھوں نے انگریزی زبان میں حلف اْٹھایا، اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب رکن صالح شاہ جیلانی سے حلف لیا، ایوان میں قائد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے ارکان موجود تھے تاہم اپوزیشن ارکان ایوان سے غیرحاضر رہے۔

اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دیرینہ دوست غلام شاہ جیلانی کی آج یاد تازہ ہوگئی ان کا صاحبزادہ منتخب ہوکر ایوان میں آیا ہے، ہم ان کے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، ایوان میں موجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور پی پی ارکان نے صالح شاہ جیلانی کو گلے لگا کر مبارکباد دی، پی پی ارکان نے ڈیسک بجا کر صالح شاہ جیلانی کا ایوان میں استقبال کیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/eq1thwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/mCSAwwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬