ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے 7 افراد جاں بحق

  |   Pakistan

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شمالی علاقہ جات میں 4 انچ تک برف باری ہوئی ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر ہی بالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھ گئی، بالاکوٹ و گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے اور ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک پرمزید چار انچ تک برفباری ہوچکی ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ برقرار ہےاور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گرگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اورژالہ باری کاسلسلہ اگلے 24گھنٹے جاری رہے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/dzprpQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/KeYvpAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬