نجکاری کا مقصد اداروں کو اہل افراد کے حوالے کرنا ہے، وزیراعظم

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نجکاری کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر سرکاری خزانے کو کروڑوں اربوں روپے کے خسارے سے بچانا اور ان اداروں کو متعلقہ شعبوں میں اہل افراد کے حوالے کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نجکاری عمل میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق، معاون خصوصی ذوالفقارعباس، سیکرٹری نجکاری رضوان ملک اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں نجکاری عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیرِ اعظم کو نجکاری کے لیے نشاندہی کی جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/piX7hQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/1rOr3AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬