نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کے نکات سامنے آگئے

  |   Pakistan

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے نکات سامنے آگئے۔

ذیلی کمیٹی کے نکات کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست 7 نومبر کو موصول ہوئی، 10 نومبر کو میڈیکل بورڈ کی تصدیقی رپورٹ میں نوازشریف کی صحت کو تشویشناک قراردیا گیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف جدید ترین علاج کے لئے اپنے چوائس اور رسک پر کہیں بھی علاج کرواسکتے ہیں۔

ذیلی کمیٹی کے نکات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 11 نومبر کو نوازشریف کی تشویشناک صحت کی الگ رپورٹ ذیلی کمیٹی کے سامنے لائی گئی، وزارت داخلہ نے 11 نومبر کو ایمرجنسی صورتحال پر ذیلی کمیٹی کااجلاس 12 نومبر کو وزارت قانون میں صبح 10 بجے طلب کیا، ذیلی کمیٹی نے نیب ،سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیریئراور میڈیکل بورڈ کے سربرا ہ کوموقف کے لئے طلب کیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/UvPHhQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/yxlB1wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬