پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے سالانہ اجلاس کا چیئرپرسن منتخب

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان کو روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کو متفقہ طور پر متعدد روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے، اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ روایتی ہتھیاروں کا کنونشن تجدید اسلحہ فریم ورک کا اہم جزو ہے اور یہ کنونشن متعدد روایتی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق ہے جو فوجیوں اور عام شہریوں کو یکساں متاثر کرنے والے متعدد ہتھیاروں کی روک تھام پر مبنی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/h_mhkAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/dKyObgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬