ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس

  |   Pakistan

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردی اور قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے وضاحت بھی مانگ لی۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں آنے سے پہلے ہی اعتراض عائد کردیا گیا۔ سیکرٹیریٹ نے اعتراض میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنے رولز کی خلاف ورزی کی، وضاحت کی جائے کہ ڈپٹی اسپیکرنے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر آج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی اور اپوزیشن اگر آج بھی وضاحت کے ساتھ تحریک جمع کرائے گی تو ووٹنگ کے لیے 7 دن دوبارہ درکار ہونگے۔

فوٹو - http://v.duta.us/9Rz4PwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/poS48wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬