کوئٹہ میں ذیابیطس کا مرض پھیل گیا، نوجوانوں کی تعداد زیادہ شکار

  |   Pakistan

کوئٹہ: کوئٹہ میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ماہرین طب نے بتایا ہے کہ شہر میں ہر 10 میں سے چھٹا شخص اس مرض کا شکار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر ذیابیطس ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہر 10 افراد میں سے 6 افراد اس مرض کا کسی نہ کسی طرح سے شکار ضرور ہیں جس میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ غیر معیاری کھانے کھانے کے ساتھ ساتھ میٹھی اشیاء کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا سالانہ اس کی شرح میں بڑھتا ہوا اضافہ باعث تشویش ہے جبکہ رواں سال یہ مرض ملک بھر میں 16 فیصد سے 26 فیصد تک جا پہنچا جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں کوئٹہ کا نمبر اس مرض میں مبتلا افراد کے حوالے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/SRE_ZgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/3cDSNQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬